190

نہال ہاشمی کا فیصلہ قانون کے مطابق ہے‘چیف جسٹس

اسلام آباد۔ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کے سینیٹر نہال ہاشمی کو سزا کا فیصلہ قانون کے مطابق ہے۔جمعرات کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح اور نااہلی کی مدت کے تعین کے کیس کی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ مسلم لیگ(ن)کے سینیٹر نہال ہاشمی کو سزا کا فیصلہ قانون کے مطابق ہے۔درخواست گزار عبدالغفور لہڑی کے وکیل کامران مرتضی کو عدالت نے طلب کیا تو انہوں نے کہا کہ آج دلائل نہیں دے سکوں گا۔ چیف جسٹس نے وجہ پوچھی توکامران مرتضی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر نہال ہاشمی کی سزا پر ڈسٹرب ہوں۔

چیف جسٹس نے پوچھا کہ نہال ہاشمی توہین عدالت کیس کا کیا فیصلہ آیا ہے؟۔ کامران مرتضی نے جواب دیا کہ نہال ہاشمی کو 5 سال کیلئے نااہلی اور ایک ماہ قید کی سزا دی گئی ہے۔ اس پر چیف جسٹس نے جواب دیا کہ نہال ہاشمی کو سزا کا فیصلہ قانون کے مطابق ہے آپ اپنے دلائل دیں۔ اس پر کامران مرتضی نے دلائل دینے شروع کردیئے۔