221

پی آئی اے میں دہری شہریت کے ملازمین کی چھان بین

پشاور۔ پی آئی اے کے 55افسروں و ملازمین کی دوہری شہریت کے انکشاف کے بعد پشاور سٹیشن میں افسروں و ملازمین کی چھان بین شروع کردی گئی ہے پشاور سٹیشن میں ابتدائی طور پر ایک آفیسرکی دوہری شہریت کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس حوالے سے پشاور ٗ ایبٹ آباد ٗ سوات کے افسروں کی تفصیلات آج ہیڈ کوارٹر کو ارسال کی جائیگی پی آئی اے کے جن 55افسران اورملازمین کے پاس دوہری شہریت ہیں یہ افسران کراچی ٗ لاہور اور اسلام آباد میں تعینات ہیں۔