226

عاصمہ رانی کے قاتل کی گرفتاری کیلئے انٹر پول سے رابطہ

پشاور۔خیبر پختونخوا پولیس کی درخواست پر فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ کے قاتل کی گرفتاری کیلئے انٹر پول ریاض (سعودی عرب ) کو مراسلہ ارسال کردیا ہے مراسلے میں کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل میں نامزد ملزم مجاہد آفریدی کو ڈھونڈنے اور پاکستان منتقل کرنے میں مدد مانگی گئی ہے ۔