191

حج 2018ء ٗ پاک سعودی معاہدہ آج ہوگا

اسلام آباد ۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2018ء کے سلسلہ میں معاہدے پر دستخط (آج ) جمعرات کو ہوں گے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور اس سلسلہ میں سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ سعودی وزارت حج اور پاکستان کے درمیان معاہدہ یکم فروری (جمعرات) کو جدہ میں ہوگا ۔

وزیر مذہبی امور سعودی وزارت حج سے پاکستان کے حج کوٹے میں اضافے کے حوالے سے باضابطہ درخواست کریں گے۔ وزیر مذہبی امور سعودی عرب میں قیام کے دوران 6 فروری تک موسسہ سعودی وزیر ٹرانسپورٹ کے علاوہ دیگر حج سے متعلقہ کمپنیوں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے۔