108

شیخ رشید احمد کا استعفے کے اعلان پر یوٹرن

اسلام آباد ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے یو ٹرن لے لیا ‘ اعلان کے باوجود استعفیٰ دینے سے انکار کردیا ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ اب استعفیٰ نہیں دوں گا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی ۔

بدھ کو پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں استعفیٰ کا اعلان کرنے والے عوامیم سلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے شرکت کی ۔جب ان سے استعفے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ اب استعفیٰ نہیں دوں گا ۔