271

جے یو آئی (ف) ضلع پشاور کے اختلافات کا ڈراپ سین

پشاور۔جے یو آئی ف ضلع پشاور کے اختلافات کاڈراپ سین ہوگیا ضلعی امیرکو فارغ کرکے نئی عبوری مجلس عاملہ کااعلان کردیاگیاہے گذشتہ روز پارٹی کی مرکزی قیادت کی طرف سے ضلع پشاور میں اختلافات کے معاملہ پر قائم تین رکنی کمیٹی کااجلاس ہواجس میں شجاع الملک ،شمس الرحمان شمسی اور مولانا امان اللہ حقانی نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طورپر پشاور میں جماعت کو مزید نقصان سے بچانے کی خاطر ضلعی امیر کو فارغ کرنے کافیصلہ کیاگیا جس کے بعدمولانا غنی الرحمان کو امیر مقرر کردیاگیاہے ۔

اسی طرح قاری احسان الحق ،عطاء الرحمان ،حاجی زبیر خلیل اورقاری رفیق شاہ کو سرپرستان ،مولاناسعید خان ،عبیداللہ انور ،عبد الرؤف جان ،قاری احمد علی علوی کونائب امراء ،امان اللہ حقانی کو جنرل سیکرٹری ،خالدوقار چمکنی ،نعیم قاسمی ،طارق آفرید ی ،مولانا مستقیم کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،حاجی محمد ابراہیم کو سیکرٹری اطلاعات ،خدمت حسین کومعاون ،حاجی ایوب کو سیکرٹر ی مالیات ،ارباب فارو ق کو ان کامعاون ،نعمان خان کو آفس سیکرٹری ،عبدالمجید کو سالارجبکہ رحمت اللہ اور شیر محمد لالی کو معاون سالار مقر ر کردیاگیاہے