114

عاصمہ قتل کیس: ملزم گرفتار نہ ہونا پولیس کی کوتاہی ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں عاصمہ قتل از خود نوٹس کی سماعت کے دوران ملزم کی عدم گرفتاری پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ملزم گرفتار نہ کیا جانا خیبرپختونخوا پولیس کی کوتاہی ہے۔

17 جنوری کے روز مردان کے ضلعی ناظم نے دعویٰ کیا تھا کہ 2 روز قبل یعنی 15 جنوری کو قتل کرکے کھیتوں میں پھینکی گئی 4 سالہ بچی عاصمہ سے زیادتی کی گئی جو پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ثابت ہوئی تاہم پولیس نے بچی سے زیادتی کا معاملہ مسترد کردیا تھا۔

تاہم عاصمہ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے کے پی کے حکومت کی جانب سے بھیجے گئے اور شواہد کا پنجاب فرانزک ایجنسی میں ڈی این اے کیا گیا جس میں بچی سے زیادتی ثابت ہوگئی۔

چیف جسٹس پاکستان نے عاصمہ قتل کیس کا از خود نوٹس لیا تھا اور خیبرپختونخوا پولیس کو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔