112

لیاری ایکسپریس وے منصوبہ 15 سال بعد مکمل‘وزیر اعظم نے افتتاح کر دیا ۔

کراچی ۔کراچی کا لیاری ایکسپریس وے منصوبہ پندرہ سال بعد مکمل ہوگیا، پندرہ سال میں منصوبے کی لاگت 5 ارب 10کروڑ روپے سے بڑھ کر بیس ارب روپے تک جاپہنچی۔ 

11 مئی 2002 کو لیاری ایکسپریس وے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا، پانچ ارب 10 کروڑ روپے کی ابتدائی لاگت آنی تھی۔ پندرہ سال میں 20 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا۔ اس منصوبے میں پندرہ ہزار کے لگ بھگ خاندانوں کو متبادل رہائش اور مالی امداد بھی دی گئی۔ لیاری ایکسپریس وے کا ایک ٹریک 16 کلومیٹر کا ہے جو سپر ہائی وے کو ماڑی پور روڈ سے ملاتا ہے۔