259

خیبر پختونخواکو چھوٹا لندن بنائیں گے، پرویز خٹک

بنوں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مغربی ممالک یہ دیکھنا نہیں چاہتے کہ خیبر پختونخوا کے عوام ترقی یافتہ ہوں۔لیکن ہم خیبرپختونخوا کے عوام کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں اور عنقریب صوبہ کو چھوٹا لندن بنائیں گے۔ہفتہ کو بنوں میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ایک ارب روپے کی لاگت سے جاری بیوٹیفیکشن منصوبہ کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مخالفین جو بھی کہتے ہیں کہتے رہیں ہم ملک کو ترقی دے کر اپنے پاوں پر کھڑا کریں گے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخو پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے شہروں کی خوب صورتی بحال کرانے کے لیے کھربوں روپےکے فنڈز جاری کئے ہیں جس میں سیاست نہیں چلے گی بلکہ شفاف طریقے سے فنڈز استعمال کیے جائیں گے۔