242

نوازشریف کی پھر زرداری سے رابطے کی کوششیں

لاہور۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف کی ایک بار پھر پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے رابطے کی کوششوں پرپیپلزپارٹی کی قیادت نے ابتدائی طورمسلم لیگ ن کے صدر سے ملنے سے معذرت کر لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے آصف علی زرداری سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ اورعام انتخابات سے متعلق ملاقات کرنا چاہتا ہوں،پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے ملنے سے معذرت کر لی ہے۔

نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر دونوں رہنماں میں ملاقات نہ ہو سکی تو آئندہ چند روز میں ٹیلی فونک رابطہ ہو سکتا ہے بعض پی پی رہنماں نے شریک چیئرمین کو مشورہ دیا ہے کہ سیاست میں بات چیت کے دروازے کھلے رہنے چاہئے۔