230

پشاور میں ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن

پشاور۔پشاورپولیس نے ناردرن بائی پاس پرون وہیلنگ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے55موٹرسائیکل سواروں کوگرفتارکرکے جیل بھجوادیااورموٹرسائیکلیں تحویل میں لے کرمقدمات درج کرلئے تفصیلات کے مطابق پشاورپولیس نے گذشتہ روز عوامی شکایات پرناردرن بائی پاس پرون وہیلنگ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف خصوصی کارروائی کی آپریشن کی نگرانی ایس پی رورل کررہے تھے۔

جبکہ آپریشن میں اے ایس پی چمکنی ٗ ڈی ایس پی فقیرآباد ٗ ایس ایچ او چمکنی ٗ ایس ایچ او خزانہ ٗ ایس ایچ پہاڑی پورہ سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا اورناردرن بائی پاس پرون وہیلنگ اورتیزرفتاری کرنے والے 55موٹرسائیکل سواروں کو گرفتار کرکے جیل کی سیرکرادی واضح رہے کہ جمعہ اوراتوار کے روز شہربھرسے موٹرسائیکل سوارناردرن بائی پاس کارخ کرتے ہیں۔

جہاں ون وہیلنگ اورموٹرسائیکل ریس کے مظاہرے کئے جاتے ہیں اورون وہیلنگ کے باعث اب تک متعدد نوجوان موت کی وادی میں جاچکے ہیں ۔