243

پیوند کاری کیلئے ہسپتالوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے انسانی اعضاء کی پیوند کاری کے لئے ہسپتالوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا ہے اس ضمن میں قائم اتھارٹی نے متعلقہ ہسپتالوں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پہلے مرحلے میں ایک سرکاری اور تین نجی ہسپتالوں کو گردوں کی پیوندکاری کے لئے رجسٹریشن کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ہسپتالوں کو بھی پیوندکاری شروع کرنے کے لئے رجسٹریشن کی درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی ہے واضح رہے کہ انسانی اعضاء کی پیوند کاری کے لئے قانونی سہولت فراہم کرنے سے غیر قانونی پیوندکاری کے گھناونے کاروبار کا تدارک ہوگا۔