282

اپوزیشن وزیر اعلیٰ کیخلاف تحریک پیش کرنے میں ناکام

پشاور۔تمام تردعوؤ ں کے باوجودصوبائی اسمبلی کی اپوزیشن جماعتیں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتیں تاحال اس حوالہ سے مشترکہ پارلیمانی اجلاس تک بلانے میں ناکام رہیں تاکہ عدم اعتماد کے حوالہ سے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دی جاسکے اپوزیشن جماعتیں تاحال کسی مناسب موقع کے انتظار میں ہیں ۔

اسی لیے تحریک عدم اعتماد پرکسی قسم کی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے اپوزیشن کے ذرائع کاکہناہے کہ تحریک عدم اعتمادہمار ا آئینی اور جمہور ی حق ہے اور اس کے لیے مشاورت جاری ہے مناسب موقع آیا تو ہم اپنا یہ جمہوری حق ضرور استعمال کریں گے۔