112

لوئراورکزئی سے اسلحہ کا بڑاذخیرہ برآمد

ہنگو۔ لوئر اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے زیر زمین چھپائے گئے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا۔ جمعہ کو سکیورٹی فورسز نے لوئر اورکزئی ایجنسی میں کاروائی کی جس میں سکیورٹی فورسز نے زیر زمین چھپائے گئے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسلحے میں 48 راکٹ گولے، 50 میزائل، تین راکٹ لانچر، 3 اینٹی ٹینک مائنز، 12 آر پی جی سیون گولے، ایک پریشر ککر بم، سیکڑوں گولیاں اور 2 وائر لیس سیٹ شامل ہیں۔