17

مسافروں کیلیے خوشخبری، لاہور سے 2 نئی ٹرین چلانے کا فیصلہ

وزارت ریلوےنے لاہور سے راولپنڈی مزید کے درمیان 2 نئی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پہلی ٹرین 16 ستمبر اور دوسری ٹرین 19 ستمبر کو لاہور سے چلائے جائے گی دونوں ٹرین اے سی کلاس، اے سی اسٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس پر مشتمل ہو گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرین لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، چکلالہ سے ہوتی ہوئی راولپنڈی پہنچے گی۔

دوسری جانب ریلوے حکام سے سکھر میں سیلابی پانی کم ہونے کے بعد ہفتہ 10 ستمبر سے سکھر تک ٹرین آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیلابی پانی میں کمی کے باعث ٹرین کو لاہور سے سکھر تک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور، راولپنڈی اور پشاور سے روہڑی تک مسافر ٹرین سروس شروع کی جائیگی۔

محکمہ ریلوے کے مطابق ہفتہ 10 ستمبر کو خیبر میل روہڑی سے اپنے مقررہ وقت صبح پونے6 بجے روانہ ہوگی، جو براستہ ملتان، لاہور، راولپنڈی پشاور جائے گی۔