107

زینب قتل کے ملزم کا کسی کمرشل بینک میں اکاؤنٹ نہیں: اسٹیٹ بینک

لاہور: اسٹیٹ بینک نے زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے کسی بھی کمرشل بینک میں اکاؤنٹ کی تردید کردی۔

گزشتہ روز زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے متعدد بینک اکاؤنٹس کی خبریں سامنے آئی تھیں اور اینکر پرسن شاہد مسعود نے ملزم کے متعدد بینک اکاؤنٹس کا دعویٰ کیا تھا جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے جے آئی ٹی کو اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

جیونیوز کے ممطابق جے آئی ٹی نے زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے اکاؤنٹس کی تحقیقات کیں اور قصور کے تمام بینکوں میں ملزم کے اکاؤنٹس کی چھان بین مکمل کی جس میں ملزم کا قصور کے 12 بینکوں میں کوئی اکاؤنٹ نہیں ملا۔