264

زینب قتل کیس کا فیصلہ 7دن میں سنانے کا حکم

لاہور۔لاہورہائیکورٹ نے قصور کی 7 سالہ زینب کے قتل کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے اور چالان پیش ہونے کے بعد7 روز میں فیصلہ سنانیکی ہدایت کی ہے۔لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کے حکم پرایڈیشنل رجسٹرار مانیٹرنگ محمد کلیم خان نے ایک نوٹی فکیشن جاری کیاہے،جس میں انسدادِ دہشت گردی کی۔

عدالت ون کے جج شیخ سجاد احمد کو ہدایت کی گئی ہیکہ زینب قتل کیس کی سماعت روزانہ کی بنیادپر کی جائے،جبکہ چالان پیش ہونے کے بعد7 روز میں کیس کافیصلہ سنایاجائے۔قتل کے اس مقدمے میں 302،363،364،376،377 اور 7 اے ٹی اے کی دفعات شامل کی گئی ہیں