244

فارن سروسزاتاشیوں کے وفد کا کورہیڈکوارٹرزپشاورکادورہ 

را ولپنڈی/پشاور ۔ فارن سروسزاتاشیوں،مشیروں کے 24 رکنی وفد نے کورہیڈکوارٹرزپشاورکادورہ کیا جہاں انھیں خیبرپختونخوااورفاٹا میں سیکیورٹی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔جمعرات کو پا ک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر ) کے مطابق فارن سروسزاتاشیوں،مشیروں کے 24 رکنی وفد نے کورہیڈکوارٹرزپشاورکادورہ کیا۔ وفدکوخیبرپختونخوااورفاٹا میں سیکیورٹی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

وفدکودہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار اور علاقے میں حالات کو معمول پر لانے کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کو فاٹامیں پاک فوج کی طرف کیے گئے ترقیاتی سرگرمیوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ان ترقیاتی کاموں کے باعث قباہلی علاقوں کے عوام کے معیار زندگی میں مثبت تبدیلی آئی ہے ۔

بریفنگ کے دوران ٹی ڈی پیز کی واپسی ،فاٹا اصلاحات اور پاک افغان بارڈر مینجمنٹ سسٹم اور سرحد پر باڑ کو بھی اجاگر کیا گیا۔ایک روزہ دورے کے دوران وفد کو خیبرایجنسی میں اگلے مورچوں کا بھی دورہ کیا جہاں انھیں آپریشن خیبر فور کی کامیابیوں اور پاک افغان سرحد پر لگائی جانے والی باڑ سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی ۔