132

مشال خان قتل کیس آخری مراحل میں داخل 

پشاور۔مشال خان قتل کیس آخری مراحل میں داخل ہوگیا ،پراسیکیوشن نے دلائل مکمل کرلیے ،عدالت نے ملزمان کے وکلاکو دو دن میں دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی ۔

مشال خان قتل کیس کی سماعت ایبٹ آباد کی انسداد دہشت گردی۔ عدالت میں ہوئی،کیس میں پراسیکیوشن کی جانب سے دلائل مکمل کر لیے گئے،پراسیکیوشن نے چار گھنٹوں میں دلائل مکمل کیے،اے ٹی سی عدالت نے ملزمان کے وکلاکو دلائل کیلئے چھبیس اورستائیس جنوری مقرر کردی،عدالت کی جانب سے ملزمان کے وکلا کو دو دن میں دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا