30

عرب امارات کا امدادی سامان سے لدے 20 طیارے پاکستان بھجوانے کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے امدادی سامان سے لدے 20 طیارے پاکستان بھجوانے کا اعلان کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکام نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطہ کیا۔

یو اے ای کے حکام نے آرمی چیف سے رابطہ کر کے سیلاب زدگان کی امداد کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق متحدہ عرب امارات امدادی سامان سے لدے 20 طیارے پاکستان بھیجے گا۔

متحدہ عرب امارات سے امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا

متحدہ عرب امارات کی جانب سے آج ہی پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے پہنچا ہے۔

یو اے ای کا امدادی سامان سے لدا جہاز نور خان ایئر بیس پر پہنچا، جسے وزیر منصوبہ بندی احسن اقابل، این ڈی ایم اے اور دفتر خارجہ کے حکام نے وصول کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اس موقع پر یو اے ای کے سفیر حماد عبید الذہبی بھی موجود تھے۔