110

را ؤانوار اور ان کی ٹیم کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل

کراچی۔پولیس نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر را ؤانوار او ان کی ٹیم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں تاہم اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔ نجی ٹی وی کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اوران کی ٹیم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ان ٹیموں نے کچھ مقامات پر چھاپے بھی مارے لیکن اب تک کوئی قابل ذکرکامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔

سابق ایس ایس پی ملیر را ؤانوار تاحال روپوش ہیں۔ وہ اور ان کی ٹیم کے اہلکاروں کے موبائل فونزبند ہیں جس کی وجہ سے جی سی بی ٹی(سیل بیسڈ ٹریکنگ) کی مدد سے ان کی موجودگی کے مقام کی نشاندہی بھی نہیں ہوپارہی۔دوسری جانب نقیب اللہ کیس میں 4 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم ان کی گرفتاری بھی ظاہر نہیں کی گئی۔

اس کے علاوہ ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو نے را ؤانوار کے ساتھ کام کرنے والے 17 تھانوں کے ہیڈ محرر کو کام کرنے سے روک دیا اور ان کی جگہ دیگر اہلکاروں کو ہیڈ محرر کا عارضی چارج دے دیا گیا ہے۔