94

ملک میں بجلی کاشارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ تک جا پہنچا

لاہور: ملک میں بجلی کاشارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ ہوگیا۔

ذرائع پاورڈویژن کے مطابق بجلی کی پیداوار 22500 اور طلب 28500 میگاواٹ ہے جس کی وجہ سے بڑے شہروں میں3 گھنٹے اور چھوٹے شہروں میں 4 سے6 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ دیہات میں6 سے8گھنٹےکی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ صارفین کو لوڈشیڈنگ کے باوجود بجلی کے بھاری بلوں کا سامنا ہے،  بجلی پیدا کرنے والے پاورپلانٹ بدستور تیل اورگیس سے محروم ہیں، اس حوالے سے وزارت توانائی مؤقف دینے سے گریزاں ہے جب کہ وزارت توانائی ویب سائٹ سے ڈیٹا پیج بھی ہٹادیاگیا ہے۔