65

رواں سال اب تک کراچی میں مون سون بارشوں نے کئی ریکارڈ قائم کردیئے

رواں سال اب تک کراچی میں مون سون بارشوں نے کئی ریکارڈ قائم کردیئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس یکم جولائی سے شروع ہونے والی مون سون بارشوں نے جہاں سندھ اور بلوچستان میں قہر ڈھایا ہے وہیں کراچی میں بھی مینہ کھل کر برسا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق یکم جولائی سے 22 اگست کے دوران کراچی میں مجموعی طور پر 466.6 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے۔

کراچی میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 862 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جولائی میں 587 اور 22 اگست تک 275 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

اسی طرح پی اے ایف مسرور بیس پر 713.9، قائد آباد میں 670، ڈی ایچ اے میں 612، پی اے ایف شاہ فیصل بیس پر 583 اور سرجانی ٹاؤن میں 556 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔

اس کے علاوہ ناظم آباد میں 477.1، صدر میں 445.2، کیماڑی میں 437.1، یونیورسٹی روڈ پر 424.1 اور اورنگی ٹاؤن میں 426.1 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

شہر کے جن علاقوں میں سب سے کم بارش ہوئی ہے ان میں کراچی ایئر پورٹ جناح ٹرمینل 379.1 ، سعدی ٹاؤن 388 ملی میٹر، گلشن معمار 232.1 اور کورنگی میں 306.4 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 23 اور 24 اگست کو مزید بارشوں کی پیش گوئی ہے۔