5

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف اسکواڈ کا اعلان کر دیا

لاہور: پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں پیٹ کمنز ٹیم کی قیادت کریں گے۔ مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ پیٹرنٹی کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ایک روزہ میچز 4، 8 اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ جبکہ 3 ٹی20 میچز کے لیے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

منتخب اسکواڈ میں شین ایبٹ، کوپر کنولی، جیک فریزر مک گرک، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، مارنوس لابوشین، گلین میکسویل، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، میتھیو شارٹ، مارکوس اسٹونس اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

چیف سلیکٹر جارج بیلی کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی سے قبل یہ آخری ایک روزہ سیریز ہونے کی وجہ سے اسکواڈ میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ تاکہ فروری میں پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اپنے اسکواڈ کے تجربے کو بڑھانے کا موقع ملے۔