258

خیبر پختونخوا ٗ انسداد منشیات ایکٹ کا ترمیمی مسودہ تیار

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے انسداد منشیات ایکٹ کا ترمیمی مسودہ تیار کر لیا ہے انسداد منشیات ایکٹ کے ترمیمی مسودے میںآئس ہیروئن سے متعلق شق شامل کی گئی ہے دستاویزات کے مطابق آئس ہیروئن تیار کرنے بیچنے اور سمگل کرنے پر عمر قید یا موت کی سزا ہو گی۔

100گرام تک آئس ہیروئن پر سات سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانہ ہو گا 100گرام سے زیادہ ہیروئن پر دس سال قید پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہو گا جبکہ ایک کلو گرام سے زیادہ آئس ہیروئن پر عمر قید اور سزائے موت ہو سکے گی۔