311

بی آر ٹی منصوبہ ٗ ڈبگری گارڈن میں 5گھر مسمار

پشاور۔پشاور میں جاری ریپڈ بس منصوبے کے تعمیراتی کام کے تحت ڈبگری گارڈن کے علاقے میں پانچ گھر مسمار کردےئے گئے ہیں جس کی ادائیگی پی ڈی اے کرے گی ٗذرائع کے مطابق ریپڈ بس منصوبے کی تعمیر کے پیش نظر پی ڈی اے نے ڈبگر ی میں واقع مکان نمبر ایک، دو، چودہ ، پندرہ اور سولہ مکمل طور پر مسمار کردےئے ہیں جس کے تحت اب پی ڈی اے کو مسمار شدہ جائیداد کی ادائیگی جلد از جلد صوبائی خزانے میں جمع کرنے اور رسید پیش کرنے کی ہدا یت کی گئی ہے ۔