135

کرم ایجنسی میں ڈرون حملے پر پاکستان کا احتجاج

اسلام آباد۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل احمد نے کہا ہے کہ اتحادی افواج کی جانب سے کرم ایجنسی میں ڈرون حملہ دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون کے خلاف ہے ، دہشت گرد عناصر افغان مہاجر کیمپوں میں رہ رہے ہیں ۔ بدھ کو ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق پاکستان اتحادی افواج کی جانب سے کرم ایجنسی میں کئے جانے والے ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتا ہے ۔ کرم ایجنسی میں افغان مہاجر کیمپ کو نشانہ بنایا گیا ۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ڈرون حملے دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون کے خلاف ہیں ۔ پاکستان افغان مہاجرین کی جلد وطن واپسی پر زوردے رہا ہے ، دہشت گرد عناصر مہاجرین کیمپوں میں رہ رہے ہیں، پاکستان مسلسل انٹیلی جنس شیئرنگ کی اہمیت پر زوردے رہا ہے ۔