39

بچے اور بلی کی ایک ساتھ پانی پینے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

ننھے بچے کی باغ میں لگے چھوٹے فواروں سے پانی پینے کی دلچسپ ویڈیو  وائرل ہو رہی ہے جس میں بچے کے ساتھ بلی کو بھی اسی فوارے سے پانی پیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

گرمی نے جہاں انسانوں کو پریشان کیا ہوا ہے وہیں جانور  بھی تنگ نظر آتے ہیں اور اسی گرمی کے توڑ کا علاج ایک ننھے بچے اور  بلی نے نکالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک باغ میں لگے چھوٹے فواروں سے ایک بچہ کھیل رہا ہے اور ساتھ ہی پانی بھی پی رہا ہے جبکہ بچے کو ایسا کرتے دیکھ بلی بھی اس عمل میں شامل ہوگئی۔ ویڈیو میں دونوں کو ایک ہی فوارے سے پانی پیتا دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے جس میں معصوم بچہ اور بلی اپنی مستی میں مگن ہیں اور سوشل میڈیا صارفین اس پر مزے مزے کے تبصرے کر رہے ہیں۔