42

ایئرلائن کی جانب سے پیش کئے کھانے میں سانپ کا سر برآمد،ویڈیو وائرل

ترکی سے جرمنی جانے والے مسافر کے کھانے میں سانپ کا کٹا ہوا سر نکل آیا،مسافر نے ایئرلائن انتظامیہ کی غفلت کو آشکار کرنے کیلئے واقعے کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کردی، ایئرلائن نے تحقیقات شروع کردیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہوائی سفر کے دوران کھانے میں سانپ کا کٹا ہوا سر نکلنے کا واقعہ ترکی سے جرمنی جانے والی پرواز کے مسافر کیساتھ پیش آیا۔

ایئرلائن کی فراہم کردہ غذہ کو مسافر نے کھانا شروع کیا تو پلیٹ میں سانپ کا کٹا ہوا سر دیکھ کر دنگ رہ گیا۔

مسافر نے ایئرلائن انتظامیہ کی غفلت کو آشکار کرنے کیلئے واقعے کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کردی، جس میں سانپ کا سر آنکھیں اور چہرہ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

واقعے کی اطلاع ہوتے ہی ایئرلائن نے نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ فضائی سفر کے دوران مسافروں کو بہترین سروس فراہم کرنا ایئرلائن کی پہلی ترجیح ہے۔

فضائی کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چاہے مسافر ہو یا طیارے کا عملہ، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ دونوں کو آرام دہ سفر فراہم کریں۔

ترجمان نے کھانے میں سانپ کا سر نکلنے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جہاز کے کھانے میں سانپ کا سر نکلنا ناقابل قبول ہے، تاہم کمیٹی نے واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گی تاکہ حقیقت آشکار کی جاسکے۔