298

پی ٹی آئی کی رکنیت سازی اور رابطہ مہم ایک ساتھ

پشاور۔پاکستان تحریک انصاف نے اگلے عام انتخابات سے قبل ملک بھر میں رکنیت سازی مہم کے ساتھ ساتھ رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ بھی کیاہے جبکہ عمران خان کے فاٹا کے دوروں کاشیڈول بھی مرتب کیاجائے گا ذرائع کے مطابق گذشتہ روز پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں عام انتخابات اور ملکی سیاسی صورتحال کے حوالہ سے اہم فیصلے کیے گئے جن کے تحت پورے ملک میں رکنیت سازی مہم چلائی جائے گی جس کے لیے متعلقہ رہنماؤں کو اہداف حوالہ کردیئے گئے ہیں۔

اسی طرح کارکنوں کو متحر ک رکھنے کے لیے سیا سی سرگرمیاں بھی تیزکی جائیں گی جبکہ رابطہ عوام مہم بھی چلائی جائے گی پی ٹی آئی نے الیکشن سے قبل فاٹا میں بھی بھرپور انٹری کافیصلہ کیاہے جس کے تحت فاٹامیں رابطہ مہم چلانے کے ساتھ ساتھ جلسے بھی کیے جائیں گے جبکہ پارٹی سربراہ عمران خان بھی فاٹا کے دورے کریں گے۔

ان کے دوروں کے لیے جلد شیڈ ول ترتیب دیاجائے گا اس سلسلہ میں رابطہ پر صوبائی حکومت کے ترجمان شاہ فرمان نے روزنامہ آج کو تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ فاٹاہماری ترجیحات میں شامل ہے اس لیے پہلی بار وہاں بھی منظم انداز میں مہم چلائی جائے گی انہوں نے کہاکہ الیکشن سے قبل پورے ملک اور خیبرپختونخوا میں کارکنوں کو بھرپور طریقے سے متحر ک کیاجائے گا