171

’پارٹی کہے تو ابھی اسمبلی تحلیل کر سکتا ہوں‘

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے واضح کیا ہے کہ پارٹی کہے تو ابھی اسمبلی تحیل کر سکتا ہوں تاہم کسی اور کے کہنے پر اسمبلی نہیں توڑوں گا جبکہ مسلم لیگ (ن) نے آئندہ کے وزیر اعظم کے امیدوار کا فیصلہ نہیں کیا۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اسمبلی توڑنے کا اختیار صرف میرا ہے، عوام نے ہمیں پانچ سال کے لیے منتخب کیا ہے تاہم اگر پارٹی کہے تو ابھی اسمبلی توڑ سکتا ہوں مگر کسی اور کے کہنے پر اسمبلی تحلیل نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ انتخابات جولائی میں ہوں گے، ایک سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے آئندہ وزیر اعظم کے امیدوار کا فیصلہ ابھی نہیں کیا، وزارت اعظمی کا فیصلہ انتخابات میں اکثریت حاصل ہونے کی صورت میں پارٹی کرے گی۔