135

سپریم کورٹ کا فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 3ملزمان کی پھانسی روکنے کا حکم

اسلام آباد۔ سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 3 ملزمان کی سزا پرعمل روکنے کا حکم د یتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔ پیر کو جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے 3 ملزمان شفقات، صابرشاہ اور محمد لیاقت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے تینوں ملزمان کی سزا ؤ ں پرعمل درآمد تاحکم ثانی روکتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔