77

اصلاحات نافذ کرنے پر خیبر پختونخوا حکومت کومبارکباد دیتا ہوں‘ عمران خان 

اسلام آباد ۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کے پی حکومت کو قانونی اصلاحات نافذ کرنے والی پہلی صوبائی حکومت ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں‘ اصلاحات سے عوام کو تیز ترین اور سستے انصاف کی فراہمی ممکن ہوئی۔ 

پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کے پی حکومت کو قانونی اصلاحات نافذ کرنے والی پہلی صوبائی حکومت ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ اصلاحات سے عوام کو تیز ترین اور سستے انصاف کی فراہمی ممکن ہوئی۔ مصالحتی کمیٹی میں 18000 کیسز بالکل مفت نمٹائیں گے۔