312

پشاور میں گیس لوڈ شیڈنگ وکم پریشر کامسئلہ گھمبیر 

پشاور۔ پشاور کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈ شیڈنگ وکم پریشر کامسئلہ گھمبیر ہوگیا۔لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا  ۔پشاور شہر کے مختلف علاقوں حیات آباد ، کوہاٹ روڈ ،دلہ رازک روڈ اور ورسک روڈ سے ملحقہ علاقوں میں رات سے گیس غائب ہیں جس کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گیس نہ ہونے کے باعث ایل پی جی کی دکانوں پر شہریوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں جبکہ دوسری طرف شہر میں نانبائی بھی گیس کی کمی سے مشکل سے دوچار ہوگئے ہیں ،شہریوں کے مطابق صبح سویرے سے دن بارہ بجے اور دوپہر ڈیڑھ سے تین بجے سہ پہر تک گیس بوموم بتی جتنی رہ جاتی ہیں جس سے کھانا نہیں پکایا جاسکتا ۔شہر میں گیس نہ ہونے کیوجہ سے صارفین کوشدید مشکلات کاسامنا ہے۔