242

پشاور میں محسود قبائل کے 2چچا زاد بھائی لاپتہ

پشاور۔تھانہ پشتخرہ کے علاقے دانش آباد سے مبینہ طور پر محسود قبائل سے تعلق رکھنے والے 2 چچازاد بھائی لاپتہ ہوگئے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے10 روز قبل سرچ آپریشن کے نام پر نامعلوم افراد دونوں افراد کو ساتھ لے گئے جن کا تاحال کوئی سراغ نہ لگ سکا بتایاگیا ہے کہ محسود قبائل کے تعلق رکھنے والے دو چچا زاد بھائیوں حمید خان اور زاہد اللہ کو11 جنوری کو دانش آباد سے اٹھایا گیا ۔

جس کے بعد ان کا کوئی سراغ نہیں ملالواحقین کا کہناتھاکہ کئی بار متعلقہ پولیس سے رابطہ کیاگیاہے لیکن تاحال کوئی معلومات نہیں ملی کہ دونوں چچا زاد بھائی کہاں ہیں اور کس کے پاس ہیں انہوں نے آئی جی پی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔