103

نقیب اللہ کے قاتلوں کو عبرتناک انجام تک پہنچائینگے ٗ اسدقیصر

پشاور۔سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصرنے کہاہے کہ نقیب اللہ محسودکو لاوارث نہیں چھوڑیں گے۔نقیب اللہ محسود کے قاتلوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیھٹیں گے ۔انہوں نے معصوم پختونوں کو انصاف کی فراہمی کے لئے سپریم کورٹ سے الیکشن لینے کی استعدعا کرتے ہوئے یہ جنگ خود لڑنے کااعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ اے این پی باچا خان کے افکارکو چھوڑکر ایذی لوڈ اور ایس ایم ایس کی پارٹی بن چکی ہے ۔جبکہ ایم ایم اے اسلام کی خدمت کرنے کی بجائے اسلام آباد کی خواہشمندہے ۔

سپیکر نے کہا کہ امیر مقام کا اپنے گھرمیں کوئی مقام نہیں ہے تو صوبہ میں کیا مقام ہوگا ۔صوابی کو سوئی گیس کی فراہمی میں رکاؤٹیں ڈالنے پر امیر مقام اور اس کے ٹولے کوشرم آنی چاہیے۔سپیکرنے ان خیالات کااظہار کوٹہ میں بہت بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیابعدازاں انہوں نے6کروڑروپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے شڑشمئی،ترئی اورپارخیل اور کے افتتاح کئے ۔تقریب سے ایم این اے عاقب اللہ خان ،تحصیل ناظم ٹوپی سہیل یوسفزئی اور رنگیز خان کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔سپیکر نے کہا کہ صوابی سے منتخب ہونے والے تمام سابقہ امیدوار وں کی نسبت تحریک انصاف کی حکومت سب سے بہتر رہی جس نے ضلع میں میگاپراجیکٹس شروع کرکے ایسے ایک مثالی ضلع بنا دیا عوام اب باشعورہو گئے ہیں اور اچھے اور برے میں تمیز کرنا بخوبی جانتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تمام پارٹیاں اتحاد بھی کرلیں تو تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کرسکتے اور انشا ء اللہ شکست ان کے مقدرم لکھی جاچکی ہے ۔

سپیکر نے کہا کہ کراچی میں معصوم پختونوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں اور ان کا نا جائز قتل عام کیا جارہا ہے ۔انہوں نے پختونوں کو انصاف دلانے کے لئے جنگ کرنے کا اعلان کیا ۔سپیکرنے کہا کہ معصوم نقیب اللہ محسود کا خون رائے گا ں نہیں جائے گا ۔انہوں نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ مداخلت کرکے ایس ایس پی راؤکے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کروائے تاکہ مجرموں کو کیفرکردار تک پہچایا جاسکے۔سپیکر نے کہا کہ ایم ایم اے ،مسلم لیگ اور اے این پی صرف مفاد پرستی کی سیاست کر رہی ہیں۔انہوں نے اپنے ادوارمیں عوام کو دھوکے دیئے اور کسی قسم کی عوام کی خدمت نہیں کی ۔انہوں نے کہاکہ اب لوگ ان پارٹیوں کے کھوکھلے نعروں میں نہیں آئیں گے۔