311

عام انتخابات میں شیر کا ہی سکہ چلے گا ٗ امیر مقام

پشاور۔وزیراعظم کے مشیر اورپاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ آج ہریپور میں عوامی سمندرنے ثابت کردیاکہ ریت کی دیواروں سے پاکستان مسلم لیگ(ن)اورمحمدنوازشریف کی مقبولیت کوئی نہیں روکھ سکتا، عوام کا جوش وخروش اس بات کی عکاسی کرتاہے کہ پورے ملک سمیت خیبرپختونخوامیں بھی2018کے عام انتخابات میں انشاء اللہ صرف شیرکاہی سکہ چلے گا۔انہوں نے کہاکہ ہریپور کے عوام کاتہہ دل سے شکریہ اداکرتاہوں اورتاریخی جلسے پرانہیں مبارکبادپیش کرتاہوں، تمام لیڈر شپ،ورکرزاورخصوصاً بابرنوازخراج تحسین کے مستحق ہیں،انشاء اللہ پشاورمیں4فروری کوبھی عوام دلی محبت کااظہارکرکے صوبے میں تاریخ رقم کریں گے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے جلسے کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ پارلیمنٹ پرلعنت ملامت کرنیوالے عمران خان 443دنوں میں صرف20ایوان میں واردہوئے مگرتنخواہ پوری وصول کی ہے تنخواہ کولعنتی قرارنہیں دیا۔انہوں نے کہاکہ دھرناخان26مشترکہ اجلاسوں میں صرف3میں شریک ہوئے جبکہ مراعات باقاعدگی سے وصول کرتے رہیں۔

مراعات کی مدمیں8لالکھ 40ہزارکے ٹریول واؤچرزعمران خان نے جبکہ اس فال گوشیخ رشیدنے بھی تنخواہ پوری وصول کی اورمراعات کی مدمیں13لاکھ74ہزارکے ٹریول واؤچرزبھی لئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے سربراہ نے تودوہرے معیارمیں جوڈگری حاصل کی ہے نہ پہلے کسی نے حاصل کی نہ شایداب کوئی حاصل کرپائے۔