138

نیب نے نواز شریف کیخلاف ضمنی ریفرنس تیار کر لیا

اسلام آباد۔لندن فلیٹس ریفرنس کے سلسلے میں نیب لاہور نے نواز شریف کے خلاف ضمنی ریفرنس تیار کرلیا، چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد دائر کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق برطانیہ سے ملنے والی اہم معلومات، نواز شریف اور بچوں کے خلاف نئے گواہان کو ضمنی ریفرنس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ضمنی ریفرنس چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔

اس سے پہلے نیب احتساب عدالت کی جانب سے مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کے ریفرنسز میں جعلی دستاویزات کی دفعات نکالنے کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست بھی واپس لے چکا ہے۔ نیب نے موقف اختیار کیا تھا کہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔