112

بینظیرقتل کیس میں پرویز مشرف کی ضمانت ضبط

راولپنڈی ۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بے نظیر قتل کیس میں نامزد ملزم سابق صدر پرویز مشرف کی ضمانت ضبط کر تے ہوئے زرِضمانت ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا ،سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی گئی ۔

ہفتہ کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بے نظیرقتل کیس میں نامزد اشتہاری ملزم سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں اشتہاری ملزم پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے سے متعلق معاملے کا ازسرِ نو جائزہ لیا اور ملزم کی املاک کی تفصیلات پیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کی ضمانت کے 10 ، 10 لاکھ روپے کی رقم ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

عدالت نے پرویز مشرف کے اشتہاری ہونے کے بعد یہ رقم بحق سرکاری ضبط کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی۔