231

شوکت خانم فنڈز ریزنگ ٗ عمران خان دوبئی روانہ

اسلام آباد۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 2 روزہ دورے پر دوبئی روانہ ہو گئے ہیں۔ عمران خان دوبئی میں شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈز ریزنگ مہم میں حصہ لیں گے۔ جمعہ کو عمران خان 2 روزہ دورے پر دوبئی روانہ ہو گئے۔

عمرا ن خان دوبئی میں شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈز ریزنگ کریں گے اس کے علاوہ عمران خان دوبئی میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شیخ رشید بھی شوکت خانم ہسپتال کی فنڈنگ ریزنگ کیلئے دوبئی پہنچ چکے ہیں۔ دوبئی روانہ ہونے کے موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما عون چوہدری بھی عمران خان کے ہمراہ تھے۔ عمران خان 23 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گے۔