233

اختیارات سے تجاوز کا الزام، جی ایم نادرا برطرف

اسلام آباد۔اختیارات سے تجاوز کے الزام میں جی ایم نادرا مظفر علی شاہ کو برطرف کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نادرا نے تحقیقاتی کمیٹی کی سفارش پر مظفر شاہ کو برخاست کیا۔اختیارات سے تجاوز کے الزام پر نادرا کے تین سینئر ڈائریکٹر جنرلز پرمشتمل کمیٹی نے تحقیقات کی تھیں۔

انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق تحقیقات میں مذکورہ افسر نے سرد مہری کا مظاہرہ اور ٹال مٹول سے کام لیا۔ مظفر شاہ شواہد اور گواہوں کے بیانات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ دوبارہ انکوائری میں طلبی کے باوجود مظفرعلی شاہ پیش ہی نہیں ہوئے تھے