152

سیدو شریف میں بھی ملک کوالٹی ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح

پشاور۔صوبائی حکومت کی طر ف سے صوبہ میں دودھ کی ملاوٹ کے خلاف مؤثر اقدامات کویقینی بنانے کی غرض سے ڈویژنل صدرمقامات پر ملک ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے قیام کے فیصلہ کے تناظر میں پشاور کے بعد دوسری ڈویژنل لیبارٹری کاافتتاح کردیاگیاہے منصوبہ کے لیے کل د س کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ہر ڈویژنل لائیوسٹاک ہسپتال میں ایک مستقل اور ایک موبائل لیبارٹری ہوگی جو بالترتیب مقامی اور دور دراز کے علاقوں میں دودھ کی کوالٹی ٹسٹ کر یں گی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک ،ڈیری ڈیوپلمنٹ و کوآپریٹیوز محب اللہ خان نے جمعہ کے روز لائیوسٹاک ہسپتال سید و شریف میں دودھ کی کوالٹی ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کیا ۔

اس موقع پر صوبائی وزیر ثقافت و آبپاشی محمود خان ، چےئر مین ڈیڈیک فضل حکیم خان ، سیکرٹری لائیوسٹاک و زراعت محمد اسرار خان، ڈی جی لائیوسٹاک توسیع ڈاکٹر شیر محمد ،ڈاکٹر اسد علی ،ڈی سی سوات عا مر آفاق کے علاوہ محکمہ زراعت ، لائیوسٹاک اور دیگرمحکموں کے افسران ، معززین علاقہ اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ایک عرصہ سے صوبہ میں دودھ میں خطرناک ملاوٹ کی اطلاعات تسلسل سے آرہی تھیں چنانچہ صوبائی حکومت نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی ہدایت پر موجودہ بجٹ میں ملک ٹسٹنگ لیبارٹریوں کے قیام کیلئے دس کروڑ روپے کی رقم مختص کی میں ایک ایک لیبارٹری قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

مقامی اور دور دراز کے علاقوں میں دودھ کی کوالٹی ٹسٹ کر محب اللہ خان نے کہا کہ ہماری اپنی اور ہمارے مہمانوں کی دن بھر کی خوراک دودھ ، گوشت، مرغی اور دیگر خالص اشیاء لائیوسٹاک ہی کی پیداوار ہیں لہذا اس محکمہ کی اہمیت ہر انسان کیلئے بہت زیادہ ہے۔ سماجی دشمن عناصر کو ان لیبارٹریوں کی معیاری ٹسٹوں کے نتیجے میں سخٹ قانونی سزائیں دی جائیں گی