117

نقیب اللہ آبائی گاؤں لدھا میں سپرد خاک ‘ احتجاج جاری

لدھا ۔کراچی میں ماورائے عدالت قتل کیے گئے نقیب اللہ کو جنوبی وزیرستان کے سب ڈویژن لدھا میں سپرد خاک کردیا گیا۔نوجوان کی میت آبائی علاقے جنوبی وزیرستان پہنچائی گئی جہاں قبائلی عوام کی بڑی تعداد نماز جنازہ میں شرکت کے لئے پہنچی۔نمازجنازہ میں محسود، برکی اور شمالی وزیرستان کے وزیر اور داوڑ قبائل نے بھی شرکت کی۔نقیب کو جنوبی وزیرستان کے سب ڈویژن لدھا کے علاقہ مکین میں سپرد خاک کیا گیا۔

نمازجنازہ اور تدفین میں پولیٹیکل انتظامیہ نے بھی شرکت کی۔دوسری جانب کراچی میں سپر ہائی وے پر نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف احتجاج کیا گیا جہاں مظاہرین نے سپر ہائی وے بلاک کردی اور سڑک پر ٹائر جلاکر احتجاج کیا۔مظاہرین نے مطالبہ کہا کہ نقیب اللہ قتل کیس کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ایس ایس پی ملیر را وانوار کو عہدے سے ہٹایا جائے۔