105

پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کا ریڈیو ٹاور تباہ

پشاور۔ پاک افغان سرحد کے وعلاقہ دعوہ توئی کے قریب سکیورٹی فورسز نے ملک دشمن پروپیگنڈا پھیلانے والے ایف ایم ریڈیو ٹاور کو تباہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے پاک افغان سرحد کے قریب نصب عمر ایف ایم ریڈیوٹاور تباہ کردیا ہے۔

دعوہ توئی کے قریب نصب ٹاور کے ذریعے ملک دشمن پروپیگنڈا کیا جارہا تھا تاہم سکیورٹی فورسز نے ٹاور تباہ کرکے ملک دشمن عناصر کی نشریات بند کردی ہیں۔واضح رہے کہ ملک بھر میں بالعموم اور خیبرایجنسی بشمول شمالی وزیرستان میں بالخصوص دہشتگردوں کے خلاف آپریشن رد الفساد جاری ہے۔