107

ضلع پشاور میں مزید تین تحصیلیں شامل

پشاور۔صوبائی حکومت نے ضلع پشاور میں مزید تین تحصیلوں کو شامل کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے محکمہ مال کی جانب سے جاری ہونے والے الگ الگ اعلامیوں کے مطابق پشاور صدر پشاور سٹی اور شاہ عالم کو باضابطہ طور پر تحصیل کا درجہ دے کر ضلع پشاور میں شامل کر دیا ہے اعلامیوں کے مطابق ضلع پشاور کے لئے تحصیل صدر کے ساتھ جو علاقے شامل کئے گئے ہیں۔

ان میں ارمڑ پایان، ارمڑمیانہ، ارمڑ میرہ، گڑھی فیض اللہ، موسیٰ زئی، بڈھ بیر مریم زئی بڈھ بیر ہریزئی، مریم زئی، سوڑیزئی بالا، سوڑیزئی پایان، پھندو، شہاب خیل، شیریکرہ، ادیزئی، اضا خیل ون، اضا خیل ٹو، چمکنی، میرہ کچھوڑی اسی طرح نئی تحصیل پشاور سٹی کے ساتھ جو علاقے شامل کئے گئے ہیں ان میں ٹکڑا تین، شاہ ڈھنڈ، بھانہ ماڑی، کاکشال، محال تیرائی، پہاڑی پورہ، میرہ حیدر آباد، چغلپورہ، لالہ احمد، ہزار خوانی، اچر، نوتھیہ، ڈھیری باغبانان، لنڈی یرغجو، پاؤکہ،سفید ڈھیری، تہکال پایان، تہکال بالا ون، تہکال بالا ٹو اور پلوسی تلڑی تحصیل شاہ عالم میں جو علاقے شامل کئے گئے ہیں۔

ان میں لالہ، بڈھنی، وڈپگہ، پخہ غلام، کانکولہ، گل بیلہ، نحقی، مامو ن خٹکے، جھٹی بالا، خزانہ، ہریانہ پایان، کافورڈھیری، شاہی بالا، شاہی پایان اور جوگانی شامل ہیں۔