266

مردان واقعہ ٗ پولیس اہلکاروں کی خصوصی تربیت کا فیصلہ

پشاور۔خیبرپختونخوا پولیس نے قصور اور مردان جیسے واقعات سے نمٹنے اور ملوث ملزموں کو گرفتار کرنے کیلئے پشاور سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع کے پولیس اہلکاروں کو خصوصی تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے ابتدائی طور پر 25 اہلکاروں کو تربیت دی جائیگی جو بعدازاں سکولوں میں جاکر چھوٹی بچیوں اور بچوں کو اپنی حفاظت کے طریقوں سے روشناس کرائیں گے ۔

پولیس حکام کے مطابق قصور ا ور مردان جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے نئی حکمت عملی طے کرلی گئی ہے جس کی روشنی میں پشاور سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع کے 25اہلکاروں کو ایسے واقعات سے نمٹنے اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کو پکڑنے کیلئے خصوصی تربیت دی جائیگی حکام کے مطابق تربیت حاصل کرنیوالو ں میں زیادہ تر انوسٹی گیشن سٹاف شامل ہیں جبکہ خواتین اہلکاروں کو بھی تربیت میں شامل کیاگیا ہے حکام کے مطابق تربیت مکمل ہونے کے بعد مرد و خواتین اہلکار پرائمری سکولوں میں جاکر بچوں اور بچیوں کو اپنی حفاظت کے طریقوں سے روشناس کرائیں گے ۔