268

پی ٹی آئی کی مہمند ایجنسی میں اجتماع کی تیاریاں مکمل

پشاور۔پاکستان تحریک انصاف نے دیگر جماعتوں پر سبقت لے جاتے ہوئے فاٹا انضمام کے حوالے سے قبائلی عوام کو سڑکوں پرلانے کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں اس سلسلہ میں پورے فاٹا میں رابطہ مہم چلائی جائے گی او ر مرکزی قائدین جلد فاٹاکادورہ کریں گے ذرائع کے مطابق طویل عرصہ سے کسی بھی جماعت کی مرکزی قیادت نے فاٹاکادورہ نہیں کیا نہ ہی انضمام کے لیے فاٹا کے عوام کے ساتھ علاقہ میں جاکررابطہ کیاہے جس کے بعد پی ٹی آئی نے اس حوالہ سے تیاریاں کرلی ہیں ۔

پہلے مرحلہ میں صوبائی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر چارفروری کو مہمند ایجنسی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرکے اس مہم کا آغاز کریں گے جس کے بعد جمرود ،لنڈی کوتل ،باڑہ ،باجوڑ سمیت دیگر قبائلی علاقوں میں بھی رابطہ مہم کے سلسلہ میں اجتماعات اورورکرز کنونشن منعقد کیے جائیں گے ذرائع کے مطابق سپیکر اسد قیصر عمران خان کے دوروں کے لیے حکمت عملی طے کرنے کے لیے جلد مشاورت کریں گے تاکہ مرکزی قیادت کے دوروں کو بھی ممکن بنایاجاسکے