47

نیند متاثر کرنے والی عام وجوہات

نیند ہماری زندگی کی اہم ترین چیزوں میں سے ایک ہے۔ مناسب نیند نہ ملنے کی صورت میں نہ بہتر انداز میں کام کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی صحت کے اعتبار سے یہ کوئی درست حکمت عملی ہے۔

متعدد تحقیقات میں ان کی وجوہات بھی بتائی گئی ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔

ٹیکنالوجی

ایک سروے کے مطابق 95 فیصد امریکی سونے سے پہلے کسی نہ کسی ٹیک گیجٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ ان گیجٹس سے نیلے رنگ کی روشنی خارج ہوتی ہے جو کہ ہمارے دماغ کو سونے سے روکتی ہے۔

اس کے علاوہ یہ ڈیوائسز ہمارے دماغ کو مصروف روکھتی ہیں جس کی وجہ سے نیند متاثر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

روشنی

اسسٹنٹ پروفیسر نارتھ ویسٹرن یونیویسٹی آف فینبرگ اسکول آف میڈیسن کیلی گلیزر برون کے مطابق روشنی سے قدرت کی جانب سے ملنے والی قدرتی گھڑی متاثر ہوتی ہے جو ہمیں بتاتی ہے کہ کب سونا اور کب جاگتے رہنا ہے۔ انہوں بتایا کہ روشنی کس رنگ کی ہے، اس سے بہت اثر پڑتا ہے۔ مطالعات کے مطابق ہمارا جسم نیلے رنگ کے حوالے سے حساس ہوتا ہے اور یہ اس رنگ کی روشنی انرجی سیورز اور کمپیوٹر اسکرینز سمیت دیگر چیزوں سے بھی خارج ہوتا ہے۔

تناؤ یا پریشانی

بدقسمتی سے پریشانی سونے کے سائیکلز کو متاثر کرسکتی ہے۔ اس سے سونے میں دقت پیدا ہوتی ہے اور پریشانی کی کیفیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ اس کی وجہ سے لوگ آدھی رات کو یا صبح جلدی اٹھنے کی بھی شکایت کرتے ہیں۔

درجہ حرارت

سوتے وقت ہمارے جسم کا درجہ حرارت کم ہوجاتا ہے۔ اگر آپ کا بیڈ روم گرم ہے تو آپ کا جسم کو ٹھنڈا نہیں ہوسکے گا اور جتنا زیادہ درجہ حرارت ہوگا آپ کو نیند نہ آنے کے امکانات اتنے ہی روشن ہوں گے۔