216

’امریکا کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ سمیت کسی قسم کا تعاون معطل نہیں ہوا‘

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے وزیر دفاع خرم دستگیر کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ سمیت کسی قسم کا تعاون معطل نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر دفاع خرم دستگیر کی جانب سے بیان دیا گیا تھا کہ پاکستان نے امریکا کے ساتھ انٹیلی جنس اور فوجی تعاون معطل کر دیا۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی پاکستان کے حوالے سے ٹوئٹ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کسی قسم کا تعاون معطل نہیں ہوا۔