255

پشاور میں قائم برن اینڈ ٹراماسنٹر کیلئے آسامیاں منظور

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں قائم برن اینڈ ٹراما سنٹر کیلئے ڈائریکٹر سمیت دیگرکیڈر کی 347آسامیاں پیدا کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے ان آسامیوں میں گریڈ 20کی3ٗ گریڈ 19کی 2ٗ گریڈ 18کی 17کی 21ٗگریڈ 16کی 5پوسٹیں شامل ہیں برنزاینڈ ٹراما سنٹر کی نگرانی کیلئے گریڈ 20کے ڈائریکٹر کی پوسٹ پیدا کی گئی ہے جبکہ گریڈ 20کے ہی 2پروفیسر تعینات کئے جائیں گے ۔

اسی طرح گریڈ 19کے 2ایسوسی ایٹ پروفیسر اور گریڈ 18کے 2ڈی ایم ایس بھی بھرتی کئے جائیں گے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مذکورہ پوسٹوں کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد ان پوسٹوں پر بھرتیوں کا عمل شروع کیا جا رہا ہے ۔